بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

7سال بعد فارن فنڈنگ کیس عمران خان کواپنے خلاف سازش کے طور پرنظرآرہاہے ،اکبرایس بابر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سابق اوربانی رہنماء اکبرایس بابرنےعمران خان کے امریکی سازش کے بیانیے اورگزشتہ روز لاہورمیں ہونیوالے جلسہ عام کے بعد کہاکہ عمران خان نے تقریباً 7 سال 6 ماہ، 2,710 دن، 65,040 گھنٹے، 180 سماعتیں، 60 التوا، 9 وکلاء، اور کیس میں تاخیر کے لیےقانون کی تاریخی زیادتی کے بعد اچانک محسوس کیاکہ فارن فنڈنگ کیس بھی ان کے خلاف ایک سازش ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز لاہورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ چیف الیکشن کمشنرن لیگ سے ملے ہوئے ہیں اوران کون لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن میں حصہ لیناچاہیے انہوں نے یہ بھی کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں مجھ سمیت تحریک انصاف کونااہل کرنے کی تیاری ہورہی ہے