بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی گلوکارہ کو لائیو پرفارمنس کے دوران تھپڑ پڑ گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(شوبز ڈیسک)امریکا کی معروف گلوکارہ و نغمہ نگار آوا مکس کو اسٹیج پر لائیور پرفارمنس کے دوران مداح سے زوردار تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آوا مکس ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کنسرٹ کے اختتام سے چند لمحے قبل ان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔غصے سے لال پیلا مداح آگے آیا اور وہاں کھڑے سکیورٹی گارڈز کو چکما دے کر اسٹیج پر پہنچ گیا۔ آوا مکس گانے کے آخری بول سے کنسرٹ کا اختتام کر رہی تھیں کہ مداح نے پیچھے سے آکر ان کے گال پر تھپڑ مار دیا، اس دوران گارڈز پہنچ گئے اور مداح کو اسٹیج سے نیچے گرا دیا۔


دورہ پیرس کے دوران شہبازشریف نے دن خوشگوار بنانے پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کو پاکستان سے کونسا تحفہ بھجوانے کا وعدہ کر لیا ؟ دلچسپ گفتگو سامنے آ گئی
شہری سے لیبیا بھجوانے کے 14 لاکھ لئے، گرفتاری کا بہانہ بنا کر خاندان سے مزید 10 لاکھ ہتھیائے، کچھ دن بعد نوجوان کی لاش گھر آ گئی، انسانی سمگلروں سے تفتیش میں انکشافات
بعد ازاں آوا مکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بارے میں لکھا کہ” اس شخص نے نہ صرف مجھے زوردار تھپڑ مارا بلکہ میری آنکھ بھی نوچنا چاہی، اب وہ دوبارہ کبھی میرے شو میں نہیں آنے والا۔”آوا مکس نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ”مداحوں کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو شاندار بنایا۔”


خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک اور نغمہ نگار و گلوکارہ بیبے ریکزا کے ساتھ بھی پیش آیا ،گلوکارہ کو لائیور پرفارمنس کے دوران ایک مداح نے اپنا موبائل فون دے مارا جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر گہری چوٹ آئی۔ جس کی تصویر گلوکارہ نے اپنےمداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں اانگھ کالی اور بھنویں کے قریب دھبے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bebe Rexha (@beberexha)