بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خاان کی بیٹی سہانا نے کروڑوں روپے کی زرعی زمین خرید لی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان نے 10 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کی “زرعی زمین” خرید لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے علی باغ کے گاؤں میں کروڑوں روپے مالیت کی زمین خریدی لی، اس زمین کی رجسٹریشن کے دستاویزات میں سُہانا خان کو ایک “ماہر زراعت” بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے ہے، یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھل گاؤں علی باغ سے 12 منٹ کی ڈرائیور پر واقع ہے، تھل گاؤں میں شاہ رخ خان کی سمندر کے طرف ایک سوئمنگ پل اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ایک پراپرٹی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس زمین کی دستاویزات کے ذریعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا کھوت سے خریدی گئی تھی، جنہیں یہ زمین اپنے والدین سے وراثت میں ملی تھی۔