بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
ڈاکٹر سید محمد انور 3 سال تک عالم جج کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن نے نام حتمی منظوری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیجوا دیا۔