اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودیہ کےدورے پرروانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے
اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔









