بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بالاآخر نوازشریف کی پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیاگیا،تاریخی استقبال کے لئے پروگرام کوعیدالاضحی کے بعد حتمی شکل دی جائے گی،مریم نوازقیادت کریں گی۔لندن میں موجودنوازشریف کے قریبی ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کی پاکستان واپسی کا فیصلہ ہوچکاہےاور وہ چھ یا سات اگست کو وطن واپس پہنچ جائیں گے،نوازشریف کی واپسی قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے سے پہلے ہوگی جوممکنہ طو ر پر نویا دس اگست کو توڑی جانی ہے،نوازشریف کی واپسی میں مرکزی کردار وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاداکررہے ہیں،جنہیں خاص طور پر لندن بلایاگیاجہاں وہ پارٹی کے قائد سے تین ،چار ملاقاتیں کرنے کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں،وزیرقانون امریکہ سے واپسی پر دوبارہ لندن جائیں گے اورنوازشریف سے ملاقات کر کے ہی اسلام آبادپہنچیں گے۔ادھر نوازشریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بھی باقاعدہ پروگرام تشکیل دیاجارہاہے،جس کی قیادت مریم نواز کریں گی، مریم نواز اس ضمن میں عیدالاضحی کے بعد اجلاس بلائیں گی جس میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے، ا س اجلاس میں استقبال کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے اور کمیٹیاں بنائی جائیں گی ،خاص طور پر ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ،علاوہ ازیں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دی جائے گی اور بعد ازاں وہ عدالت میں پیش ہوجائیں گے ،جس طرح وزیرخزانہ اسحق ڈار واپسی پرعدالت پیش ہوئے ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آبا د ہائی کورٹ کادورکنی بنچ اپنے فیصلے میں واضح کرچکاہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سزا غلط ہے۔