بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا بھارت مشترکہ بیان پر پاکستان کا ردعمل جاری

اسلام آباد: پاکستان نے کہاہے کہ بھارت امریکا بیان میں پاکستان پرغیر ضروری اور یک طرفہ گمراہ کن ریفرنسز ہیں۔
گزشتہ روز بھارت اور امریکا مشترکہ بیان میں پاکستان سے متعلقہ امور پر بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے، اور پاکستان یقینی بنائے کہ اس کے زیر اثر کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔
بھارت اور امریکا کے مشترکہ بیان پر دفتر خارجہ نے پاکستان کا رد عمل جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امریکا بیان میں پاکستان پرغیر ضروری اور یک طرفہ گمراہ کن ریفرنسز ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ریفرنسز سفارتی آداب کے منافی اور سیاست زدہ ہیں، حیران ہیں کیونکہ امریکا کے ساتھ کاونٹر ٹیررزم تعاون جاری ہے، بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجیز کی منتقلی گہری تشویش کا باعث ہے۔