بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ پاکستان آج کویت سے ٹکرائے گا

ساف فٹبال چیمپئین شپ پاکستانی ٹیم آج کویت کے مدمقابل آئے گی۔

بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج کویت دوپہر 3 بجے میدان میں اُترے گی، دونوں ٹیموں کو اپنے افتتاحی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کویت کو نیپال نے 0-3 جبکہ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں آج نیپال کا مقابلہ میزبان بھارت سے ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے ایک دوسرے کے خلاف ٹکرائیں گی۔

گروپ اے میں بھارتی ٹیم پہلے، کویت دوسرے، نیپال تیسرے جبکہ قومی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے۔