فیصل آباد ( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں سمندری روڈ اوڈین سٹریٹ میں واقعہ ایک دکان میں خراد مشین کی ورکشاپ میں گیس سلنڈر لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور چھت گر گئی۔ چھت کے گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڑ اوڈین سٹریٹ میں واقع ایک خراد کی دکان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک گیس لیکج سے دکان میں پڑا سلنڈر پھٹ گیا جس سے دکان کی چھت زمین بوس ہو گئی جس سے دکان میں کام کرنے والے افراد ملبے تلے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اس دوران ایک شخص 55 سالہ حنیف موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے تین افراد 54 سالہ آمین، 27 سالہ افتخار اور 49 سالہ ارشادکو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا پچپن سالہ حنیف وہاڑی کا رہائشی تھا










