ناٹنگھم: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اپنی اہلیہ الیسا ہیلی کو سپورٹ کرنے کیلیے ٹرینٹ برج کی لائن میں لگ گئے۔
انگلینڈ کے خلاف ویمنز ایشز ٹیسٹ میں ہیلی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہی ہیں، میچ سے قبل اسٹیڈیم سے باہر شائقین کی قطار میں مچل اسٹارک بھی اندر داخل ہونے کا انتظار کرتے دکھائی دیے، وہ اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنا چاہتی تھے۔
بدقسمتی سے ہیلی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئیں،البتہ ان کی ٹیم اسکور بورڈ پر 473 کا ٹوٹل سجانے میں کامیاب رہی تھی۔









