قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانےکا یاد کرانے والی سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا ہے۔
ان دنوں حسن علی انگلش کاؤنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں کرکٹر نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیڈیم کے ماحول کی بھی تعریف کی۔
What a Atmosphere I have seen today at Edgbaston
Big thanks to all the bears fan for massive support #youbears 🐻 https://t.co/mVitzjp48r— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 23, 2023
حسن کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ‘لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں’۔
فاسٹ بولر نے صارف کی اس ٹوئٹ کا جواب دینا ضروری سمجھا ، انہوں نے کہا ‘مجھے بھی وہ ڈراپ کیا گیا کیچ اب تک یاد ہے اور میں اپنی آخری سانس اور اس کے بعد بھی اس کیچ کو فراموش نہیں کرسکوں گا’۔
Even I still remember and will never forget till last breath or even after 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭 https://t.co/6bPWMDD0K6
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 24, 2023
حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں ڈھیروں ‘رونے’ والے ایموجیز بھی بنائے۔
تاہم کرکٹ شائقین صارف کی اس ٹوئٹ پر بپھر گئے اور خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں۔
مداحوں نے حسن علی کی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی پرفارمنس کی یاد دلائی اور ساتھ ہی ان کی دیگر شاندار پرفارمنسز کا تذکرہ کیا اور تنقید کرنے والی سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لیا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں کیا ہوا تھا؟
11 نومبر 2021 کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
حسن علی نے شاہین آفریدی کے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر اُسی اوور میں میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔
بعدازاں فاسٹ بولر نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرکے مداحوں سے معذرت کی تھی۔
ٹوئٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ‘ میں جانتا ہوں کہ میری کارکردگی آپ لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں تھی جس پر آپ سب افسردہ ہیں تاہم میں اس سے بھی زیادہ افسردہ ہوں’۔
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثارمیں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن 💚🇵🇰 pic.twitter.com/4xiTS0hAvx— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) November 13, 2021
حسن علی نے شائقین کی جانب سے ان کے لیے پیغامات، ٹوئٹس، فون کالز اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹوئٹ میں حسن علی کی جانب سے حب الوطنی پر مبنی شعر بھی پوسٹ کیا گیا ۔
میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،
میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،
اے میرے پیارے وطن۔









