بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاکھوں عازمین آج خانہ کعبہ کے گرد ’’ طواف قدوم‘‘کے بعد منیٰ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (امیر محمد خان سے )لاکھوں عازمین حج آج بیت اللہ شریف کا ’’طواف قدوم‘‘ کے بعد مناسک حج کے اگلے مرحلے کیلئے خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔ اس سال کووڈ 19 وبا سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں تقریباً 27لاکھ عازمین حج ادا کررہے ہیں،سعودی عرب کی جانب سے اس سال عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس بنا پر دنیا بھر کی تمام قومیتوں کے ہزاروں عازمین مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر بھی موجود ہیں۔سفید رنگ کے احرام میں حجاج کرام نے خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ اکثر افراد نے دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری بھی اٹھا رکھی تھی۔ بہت بڑی تعداد مطاف میں سنگ مرمر کے فرش پر دعائیں مانگتے نظر آئے، عازمین آج منیٰ اپنے خیموں میں قیام کرینگے ، عبادتوں،توبہ استغفار میں وقت گزاریں گے جبکہ حج کے اہم رکن “وقوف عرفہ”ادا کرنے کیلئے 9 ذی الحج کی صبح عرفات روانہ ہونگے جہاں عازمین نمازیں مسجد نمرہ میں ادا کرینگے اور خطبہ حج سنیں گے،،اس سال 62ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کررہے ہیں، اس سال پاکستان کے 51ہزار 267 پاکستانیوں کو مشاعر ٹرین کی سہولتیں ملیں گی ،جبکل دیگر حجاج بسوں کے ذریعے منی سے عرفات،مزدلفہ کا سفر کرینگے