بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں قائم یادگار جمہوریت پر حاضری دی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکرنےکہاکہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

جمہوریت کے گمنام ہیروز نے آئین کے تقدس کے لیے کوڑے کھانے اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں،آئین کی بالادستی ہی ہماری منزل مقصود ہے، آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اور سیکورٹی کی ضمانت دیتا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے،

جمہوری قوتوں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں ناقابل فرموش ہیں،آئین کی بحالی کے لیے جمہوری قوتوں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہاکہ آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا،موجودہ پارلیمنٹ چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر ملک کو مسائل سے نکلانے کے لیے کوشاں ہے،ہمیں بحیثیت قوم آپس کے اختلاف کو بھلا کر ہم آہنگی کو فروغ دینےنفرت، انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مسائل کو حل کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے