بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی حکومت کا نئے نامزد افغان ناظم الامور کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی: بھارتی حکومت کا عبوری افغان حکومت سے خوشگوار تعلقات کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔
مودی سرکار ابھی تک اشرف غنی دور کے سفیر فرید ماموند زئے کو ہی افغان سفارتخانے میں رکھے ہوئے ہے۔
سابق افغان حکومت کے سفیر فرید ماموندزئے کے زیرانتظام افغان سفارتخانے پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔
افغانستان کی حکومت نے موجودہ سفیر کو سبکدوش کرنے کے احکامات دیکر افغان سفارتخانے کے تجارتی مشیر قادر شاہ کو افغانستان کا چارج ڈی افیئر تعینات کرنے کا فرمان جاری کیا۔
لیکن مودی سرکار نے نئے نامزد افغان چارج ڈی افیئر کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔