مکہ المکرمہ (امیر محمد خان )مکہ المکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے ماہ کے آغاز سے اس مدت کے دوران مکہ المکرمہ کے مہمانوں سے 80 مستفید ہونے والوں کے 270 سے زیادہ خصوصی آپریشن (260 کارڈیک کیتھیٹرائزیش اور 11 اوپن ہارٹ آپریشن) کئے۔ ذوالقعدہ کی چھٹی ذوالحجہ کی تاریخ تک وزارت صحت نے بتایا کہ فراہم کردہ طبی طریقہ کار میں انٹروینشنل کیتھیٹرائزیشن اور اوپن ہارٹ سرجری کے ساتھ ساتھ الیکٹروکارڈیوگرام سے متعلق بہت سی دیگر علاج معالجے کی خدمات شامل ہیں، بشمول پیس میکرز، وینٹریکولر ڈیفبریلیٹرز، اور مختلف جدید الیکٹروکارڈیوگرام علاج کی تکنیکوں سے دل کے امراض کا علاج۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ میڈیکل سٹی کی تمام خصوصی صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لانے کے تذویراتی منصوبوں کے تحت آتا ہے جو مریضوں کو بہترین معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں، ایک جدید علاج کے نظام کے ذریعے، 550 بستروں کی کلینیکل صلاحیت کے ذریعےچوبیس گھنے حجاج کیلئے کام کررہا ہے۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں 270 سے زائد خصوصی آپریشن








