برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی نے یوکرین کو تعمیر نو کے لیے مزید 37 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے نے ورزات ترقی کے وزیر سوینجا شولز کیحوالے سے بتایا ہیکہ جرمنی نے یوکرین کو جنگ کے پیش نظر تعمیر نو کے لیے مزید 37 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ،
جس میں سے تقریباً 22.5 ملین یورو یوکرین کے پاور گرڈ کی تعمیر نو پر خرچ کیے جائیں گیاور باقی 14.4 ملین یورو روسی افواج کے حملے والے اپارٹمنٹس کی تعمیر نو اور طبی آلات کے لیے مختص کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے ہنگامی پروگرام کے ذریعے یہ فنڈز دوبارہ مختص کیے ہیں۔









