10 روز بعد روس سے خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کل کراچی پورٹ پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق خام سے تیل لدا دوسرا روسی جہاز کل کراچی پورٹ آئے گا، ”کلائیڈنوبل“ نامی بحری جہاز 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ 11 جون کو 45ہزارمیٹرک ٹن روسی خام تیل پاکستان پہنچ کرپروسیس ہوچکاہے
اس وقت ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔
تیل پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا ہے۔ ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ایک اور جہاز روس سے خام تیل لیکر آئے گا، جس کے بعد عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی اور پٹرول سستا ملے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان نے روس سے تیل امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوآن سے خریدا تھا۔
اس سے قبل روسی وزیر کا کہنا تھا کہ تیل کی خریداری پر پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ روسی خام تیل پاکستان کے پہنچنے کے بعد 10 کنٹیرز ایل پی جی گیس پاکستان پہنچے تھے، روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔
اس سے قبل روس نے پاکستان 15 ملوں کو چاول برآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
روسی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ پاکستان کو امر کی تصدیق تھی کہ مزید 15 رائس ملیں جن کی ڈی پی پی کے ٹیکنیکل آڈٹ کے بعد سفارش کی گئی تھی، اب روس کو چاول برآمد کر سکتی ہیں۔ یہ برآمدات اور ریاست کی مجموعی معیشت کو فروغ دینے کی طرف بڑی کامیابی ہے۔
ایک اور روسی جہاز تیل لیکر منگل کو پاکستان پہنچے گا








