بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ منیٰ سے عازمین حج کے قافلے میدان عرفات کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔

عازمین نے مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر جگہوں پر پڑاؤ ڈال لیا۔

مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔

میدان عرفات 33 کلومیٹر مربع رقبے پر محیط ہے۔

بیس لاکھ سے زائد مسلمان آج خطبہ حج سنیں گے، شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد خطبہ حج دیں گے۔

حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھیں گے۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کریں گے۔

غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اورعشاء کی نمازایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے۔

حجاج کرام وقوف مزدلفہ کےبعد دس ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔

سیکیورٹی سخت
میدان عرفات میں حجاج کرام کی سلامتی کے لئے فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں 30 ہزار سے زائد عسکری اور پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سعودی سیکورٹی فورسز اور پولیس کے علاوہ حج و عمرہ فورس کی جانب سے میدان عرفات کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ ڈرون کیمرون سے نگرانی کی جائے گی اس کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

میدان عرفات کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اور میدان عرفات میں حج پرمٹ کے بنا داخل ہونے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میدان عرفات میں عازمین حج کو منظم بنانے اور امن اور سلامتی کو قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں قواعد وضوابط پر عمل کروائیں گے۔

اس کے علاوہ عرفات میں فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جن میں سینکڑوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سرانجام دےگا، فائر بریگیڈ کے یونٹس کو بھی میدان عرفات کے گرد مختلف جگہوں پر بنایا گیا ہے۔