بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عسکری ٹاور حملہ کیس، خدیجہ شاہ نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی۔ پی ٹی آئی رہنما نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی اور عدالت سے استدعا کی کہ عسکری ٹاورتوڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ 19 جون 2023 کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی تھی، خدیجہ شاہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔