بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پلوامہ مسجد کی بے حرمتی پر قابض انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہے،فریدہ بہن جی

کشمیری س طرح کی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی حرکتوں کو ناقابل برداشت سمجھتے ہیں۔جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں،سینئر حریت رہنماء


سرینگر(کے پی آئی )کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے بھارتی فوج کی 50راشٹریہ رائفلز کی طرف سے 23اور24جون کی رات کوضلع پلوامہ کے علاقے زڈورہ میں لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور جامع مسجدمیں”جے شری رام” کے نعرے لگوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان اپنے مذہبی مقامات کی بے حرمتی اور مذہب میں مداخلت کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔اپنے جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ اس افسوسناک واقعے پر قابض انتظامیہ کی تاحال خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض فورسز کی جانب سے اس طرح کی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی حرکت سے جموں وکشمیرکے عوام بالخصوص مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور وہ اس طرح کی حرکتوں کو ناقابل برداشت سمجھتے ہیں۔ فریدہ بہن جی نے کہاکہ مساجد ،خانقاہوں اور دینی درسگاہوں کے حوالے سے مداخلت بڑھتی جارہی ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور کشمیر ی مسلمان اس کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس شرمناک واقعے میںملوث فوجیوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔