بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراکش کی دو اہم وزراء شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

مراکشی میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حال ہی میں مراکش کی دو اہم وزراء کے رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی خبریں کافی نمایاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، تعمیرات اور ہاؤسنگ کی وزیر فاطمہ زہرا المنصوری، اور خصوصی وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانزیشن و اصلاحات غیثہ مزور جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں کی متوقع شادی کی خبریں کافی عرصہ سے ذرائع ابلاغ کا موضوع رہی ہیں۔

 

غیثہ مزور، ایک انٹرپرینیور اور یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے مراکش کے شہریوں کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل حل استعمال کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔

ان کی شادی ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد الشہبی کے ساتھ انجام پائی ہے۔ ان کی شادی کے لیے ایک نجی تقریب ہوئی اور دونوں وزراء نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

تاہم، میڈیا زرائع کے مطابق انہوں نے مراکش کی روایات کے مطابق شادی کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کی۔

دوسری وزیر فاطمہ زہرا منصوری کی شادی ایک تاجر سے ہوئی جو شمالی مراکش میں ایک مشہور صوفی سلسلے سے منسلک ہیں۔

فاطمہ زہرا منصوری، جنہیں مراکش کی دوسری انتخابی پارٹی “لأصالة والمعاصرة “میں آئرن لیڈی کہا جاتا ہے، اس سے پہلے ایک ناکام شادی کے بعد دوبارہ رشتہ ازدواج میں آگئی ہیں۔

وزارتی کام کے علاوہ، فاطمہ زہراء المنصوری کو مراکش کی تاریخ میں پہلی خاتون سمجھا جاتا ہے جو مراکش کے ایک بڑے شہر “مراکش” کی میئر بھی ہیں۔