بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عازمینِ حج کی صحت کیلئے خطرہ بننے والی کوئی وبا موجود نہیں، سعودی عرب

سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ عازمینِ حج کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ان میں کوئی وبائی بیماری یا صحت عامہ کے لیے خطرہ بننے والی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔
سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عازمین حج سے اپیل کی کہ گرمی سے بچاؤ کے لیے دھوپ میں نکلنے سے بچا جائے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ حجاج کرام زیادہ مقدار میں پانی پی کر جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچائیں، ان کی وزارت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عازمینِ حج کے آرام کے لیے مختلف جہتوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے سعودی عرب پہنچتے ہی عازمین کی صحت کی جانچ شروع ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ 16 مقامات پر 190 ایمبولینسز موجود ہیں، خاص طور پر منیٰ کے جمرات پل پر ایمرجنسی میڈیکل سینٹر میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دیگر اداروں کی جانب سے پیش کی گئی سہولتوں کو بھی مدِنظر رکھیں تو حجاج کرام کی خدمت کے لیے موجود ایمبولینسز کی تعداد 247 تک پہنچ جاتی ہے۔