اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا اور چین کے ساتھ 4 پروٹوکولزپر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی، اس کے علاوہ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔
پاکستان اورچین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئےگدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔
پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔
صحت، حفاظتی معیارات اور قرنطینہ ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، ان پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
کابینہ نے چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت 4 پروٹوکولزپر دستخط کی منظوری دے دی








