اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کی حمایت نہیں کرے گی، معیشت کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کرناپڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کا اصولی فیصلہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کی حمایت نہیں کریں گے،چیئر مین سینیٹ کی مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کئے ہیں، دفاع اور سول میں اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ این ایف سی کے شیئرنے بھی حکومت کومشکل میںڈال دیا ہے، فیڈر ل حکومت کے پاس سپیس نہیں، ہمیں نئے این یف سی کے لئے کوئی اسپیس نکالناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، معیشت کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کرناپڑے گا، ہم سب کو خوشی سے ملک کیلئے قربانی دیناپڑے گی ،مشکل حالات ہیں، سب جانتے ہیں ہم کن حالات سے گزررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ تنخواہ دارطبقے کےلئے جو کچھ کرسکتے تھے ہم نے کیا،دولاکھ سے اوپرتنخواہ پر سلیبس میں اڑھائی فیصد اضافہ کیاگیا، دو لاکھ سے نیچے کی سیلیبس پر کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ججزکی بیسک تنخواہ میں بیس فیصد اضافے کی سمری بھجوا دی۔ ٹیکس سے 15 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بَلک اسٹوریج فیسیلیٹی کی پالیسی جلد حتمی شکل میں آجائے گی، وزیر مملکت مصدق ملک بَلک اسٹوریج فیسیلیٹی پالیسی کے بارے میں کل آگاہ کریں گے۔
سول ایوی ایشن کے قوانین میں ترمیم کے بعد ستمبر میں برطانیہ کی پروازیں شروع ہوجائیں گی، پُر امید ہوں کہ جولائی میں بین الاقوامی ضوابط کے مطابق سول ایوی ایشن کے قوانین میں ترمیم ہوجائے گی۔
یورپ اور امریکا کی پروازیں بند ہونے سے 71 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہوا، اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر نہیں دےرہے، آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کی حمایت نہیں کرے گی، میثاق معیشت کرناپڑے گا،اسحاق ڈار








