بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے آئی ایم ایف کے سپورٹ کردہ پروگرام کے مطابق فیصلہ کن اقدامات کئے،مشن چیف

اسلام آباد(ممتازنیوز)آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹرنے کہاہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے ،امداد فراہم کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف کے سپورٹ کردہ پروگرام کے مطابق فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونابھی شامل ہے، نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے اقدامات شامل ہیں ،ترقیاتی وسماجی شعبے کے لئے فنڈزبڑھائے گئے ہیں ،فارن ایکس چینج کی بہتر کارکردگی اورمہنگا ئی کو کم کرنے کےلئے اقدامات کئے گئے پالیسی ریٹ سخت کیاگیا،اسی طرح ادائیگیوںکے توازن کی بہتری کے لئے بھی اقدمات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کےلئے قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،پاکستان نےآئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اقدما ت کئے ہیں۔