وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خاندان سمیت حج کی سعادت حاصل کر لی۔
رانا ثناء اللّٰہ آج کل خاندان سمیت سعودی عرب میں حج کے لیے موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے خاندان سمیت گزشتہ روز میدانِ عرفات میں حج کا خطبہ سنا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ ہوٹل کے کمرے سے تصویر شیئر کی ہے۔
🕋 #في_القلب_يا_مكة | #Hajj pic.twitter.com/byxo8imjbs
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) June 27, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ کی مقدس مقامات سے تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
🕋 :: ملکی اور قومی سلامتی کے لیے میدان عرفات میں دعائیں مانگیں۔#Hajj2023 | #حج_1444 | #Hajj pic.twitter.com/G8tK3Go6uz
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) June 27, 2023
رانا ثناءاللّٰہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کے خاندان سمیت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے میدانِ عرفات میں قوم اور مُلک کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اس سے قبل اگست میں وزیرِ داخلہ راناثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے 5 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔








