بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کے رہنماء حسین بخاری کی ہمشیرہ پٹن مقبوضہ کشمیرمیں انتقال کرگئیں ،فریدہ بہن جی کا اظہار تعزیت

مظفرآباد،سرینگر (ممتازنیوز)جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کے رہنماء حسین بخاری کی ہمشیرہ پٹن مقبوضہ کشمیرمیں انتقال کرگئیں ،وہ کافی عرصے سے علیل تھیں کہ گذشتہ روز انتقال کرگئیں ، جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی حسین بخاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کے علاوہ اللہ تعالی سے دعاء کی ہے کہ وہ غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ براشت کرنے کی ہمت اور صبر عطاء فرمائے ، فریدہ بہن جی حسین بخاری سے ٹیلیفون پر بھی ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ،حسین بخاری ایک طویل عرصے سے اپنے وطن سے دور ہجرت کی زندگی گزار رہے ہیں ،