بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب نے افریقی یونین کی جی 20 میں شمولیت کی حمایت کردی

ریاض: سعودی عرب نے جی 20 میں مستقل رکن کے طور پر شمولیت کے لیے افریقی یونین کی حمایت اور تائید کا اعلان کردیا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں افریقی یونین کی شمولیت کو قبول کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کیونکہ آج ہمیں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مشترکہ کوششوں کی ضروت ہے تاکہ مملکت اور افریقی یونین کے ممالک موسمیاتی تبدیلی، معیشت یکی سست روی، قرضوں کا بوجھ اور کورونا وبا سے ناہموار بحالی جیسے مسائل کا حل باہمی اعتماد اور تعاون سے نکالا جا سکے۔
سعودی عرب نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فریقوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے انہیں مزید گہرا کرنے کا بھی خواہشمند ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 ممالک کے رہنماوں کو خط لکھا تھا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ افریقی یونین کو انڈیا میں ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس میں سفارتی گروپ کی مکمل اور مستقل رکنیت دی جائے۔