بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانس میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرے بلجیئم تک پھیل گئے

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے سبب جاری جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ تیسرے روز بیلجیٔم تک پھیل گیا۔

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کو قتل کیے جانے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جمعرات کو شدت اختیار کرگئے۔

مقتول کی والدہ کی قیادت میں پیرس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی گئی۔

اس دروان درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اور بعض دکانوں مِں لوٹ مار بھی کی گئی۔

پولیس نے دو سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نوجوان پر گولی چلانے والے پولیس اہلکار سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسر جانب اراکین پارلیمنٹ اس بات پر مشتعل ہیں کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون لواحقین سے ملنے کے بجائے معروف گلوکار سر ایلٹن جان کے ساتھ پارٹی کرتے رہے۔