بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کوعبرت کا نشان بنناچاہیے،نوازشریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےاعلامیےپرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنےآجاتاہے،ابھی تو 5سے 10فیصدسچ سامنے آیا،باطل مٹ کر رہے گا،لوگوں کابچے پالنا مشکل ہوگیا ہے، آٹا دالیں خریدنا مشکل ہوچکا۔نوازشریف نے کہا کہ زندگی میں پہلی باردیکھا لوگ ادویات نہیں خریدسکتے،ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کردیا،الیکشن سے پہلےاوربعدمیں عمران خان نےجھوٹ بولا،ریاست مدینہ کانام لےکرمذہب اورمعاشرےسےناانصافی کی گئی،عمران خان کوعبرت کا نشان بنناچاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان قانون کو مانتا ہے نہ آئین و پارلیمنٹ کو،صدرکوسوچنا چاہیےوہ ملک کےصدر ہیں عمران خان کے نہیں،،مرکز اور پنجاب میں جو کچھ ہوا سب جانتےہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ فارن فنڈنگ کافیصلہ خلاف آیا توتحریک انصاف ختم ہوسکتی ہے۔