بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم پروگرام ہو۔

وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد اہم پریس کانفرنس میں عوام کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی بوجھ، عوام پر تکالیف کی وجہ جاننا ضروری ہے، 2018 تک پاکستان نواز شریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، 18-2017 میں ترقی کی شرح 6.2 فیصد تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں شمار ہونے لگا تھا، نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر تیزی سے عمل ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدترین دھاندلی کے ذریعے عمران نیازی کو زبردستی اختیار دیا گیا، 2018 کا تاریخ کا بدترین الیکشن تھا، پی ٹی آئی حکومت نے پہلے آئی ایم ایف معاہدے میں 6 ماہ تاخیر کی، بعد میں آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں، گندم اور چینی کی ایکسپورٹ اور پھر امپورٹ سے کچھ لوگوں نے پیسہ بنایا۔

شہباز شریف نے نے کہا کہ 12، 14 مہینے میں سب سے کم بولی پر درآمدات کیں، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کےلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، پاکستان کو ہر طریقے سے بدنام کیا، باہر ملکوں اور اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکا، ملک دشمنی کی اس سے بدترین مثال نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے 9 ماہ کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہوگیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کو 3 ارب ڈالرز فراہم کرے گا۔

اسٹاف لیول معاہدے کی آئی ایف ایم کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔

عوام دعا کریں یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف