پی ٹی آئی کے مردان میں ہونے والے جلسے میں محمود اچکزئی(Mahmood Achakzai) کا شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی مردان جلسے پر اعتماد میں نہ لینے پر نالاں ہیں، مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے، جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے محمود اچکزئی کو کال کی تھی۔ جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔
مزیدپڑھیں:یمن کے حوثیوں کی آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی
اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تھے۔









