برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
Shaheen Shah Afridi took 4 wickets in the first over of the innings.
History in T20 Blast. pic.twitter.com/CtWmvUFaKn
— Johns. (@CricCrazyJohns) June 30, 2023
انہوں نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔
شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں شاہین آفریدی 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔









