بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کردی ،فوادچودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج کریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے عملی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کردی گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہکریمنل کابینہ نے اپنے آپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے عملی طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ہی ختم کردی ،یاد رہے کہ گورنر سندہ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کابینہ کے دو تہائ ارکان خود ایگزٹ لسٹ پر ہیں، اس کے علاوہ زیادہ تر کابینہ کے اراکین قبضہ، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ضمانتیں پر ہیں