نوابشاہ (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری سے پی پی رہنما خورشید شاہ نے ملاقات کی جس کے دوران آئندہ الیکشن پر پارٹی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے ملاقات کے دوران آصف زرداری کو سکھر میں پارٹی کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر مجموعی ملکی سیاست اور اتحادیوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔
خورشید شاہ نے آصف زرداری کو سکھر اور گھوٹکی کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
آصف زرداری سے خورشید شاہ کی ملاقات، آئندہ الیکشن اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال








