لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکےاعزازمیں افطارڈنرکا اہتمام کیا،بلاول بھٹو نے نواز شریف کے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔شیری رحمان،قمرزمان کائرہ ،نوید قمر ، قاسم گیلانی عشائیہ میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ میثاق جمہوریت کومزید بہتر بنانے کیلئےکام ہورہاہے،میثاق جمہوریت پر 80فیصد سے زائد عملدرآمد کرلیاتھا،پاکستان میں بھی لیگی رہنماؤں سےمیثاق جمہوریت پرمشاورت جاری رہےگی۔
نوازشریف کا بلاول بھٹوکےاعزازمیں افطارڈنر








