بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی کی ملاقات

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے آج (پیر) کوسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی،پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بریگیڈئیر جنرل حامد نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئرچیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔