بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو زرداری جاپان کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹوکیو میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اور جاپانی وزارت خارجہ کے حکام نے ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، دورے کے دوران وہ جاپانی وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملیں گے۔ وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے جو جاپان کا مشہور تھنک ٹینک ہے۔ وزیرخارجہ معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو جاپان بھیجا جاسکے۔