لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہماری معیشت ،ثقافتی پالیسی ، ہمارے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں نواز شریف کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ زیادہ افطار اورکھانا کھایا، سیاست پر کم بات چیت کی’۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر دیا ہے مگر ملک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہے۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو احساس ہے کہ عمران خان تو چلے گئے، معیشت، جمہوریت، عالمی سطح پر پاکستان کو پہنچنے والا نقصان وہیں کا وہیں ہے۔ ہم سب کو اس نقصان کا ازالہ کرنا ہے، اتحاد ی اور عبوری حکومت ملکی مسائل کو سنبھال سکتی ہے۔
اس موقع پر صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ میاں صاحب عمران خان کے جانے پر خوش ہیں؟
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میاں صاحب ہوں یا پی پی، ہم عمران خان کے نہیں، اس سوچ کے خلاف ہیں جو ان کی سیاست کے پیچھے ہے۔
کہا ہم نے ماضی بھی میثاق جمہوریت پر کام کیا تھا، اسی میثاق جمہوریت کے جو نکات رہتے ہیں ان کو مکمل کرنا پڑے گا ۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کےاہم افراد نے بھی شرکت کی۔
Imran Khan has caused enormous damage to Pakistan, more than one can imagine, and extreme level national unity effort is needed to overcome these challenges, @BBhuttoZardari says after meeting @NawazSharifMNS for the second time in 24 hours pic.twitter.com/QjFLlCLZEr
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 22, 2022









