بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرانے منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں : امپورٹڈ حکومت کی توجہ کام کی بجائے کریڈ ٹ چرانےپرمرکوز ہے،اسدعمر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمرنے ”شوباز سپیڈ“ کی حقیقت قوم کو بتا دی انہوں نے کہاکہ نئی امپورٹڈ حکومت کی توجہ کام کی بجائے کریڈ ٹ چرانےپرمرکوز ہے،یہ امپورٹد حکومت خود بھی کوئی کرے گی یا صرف عمران خان دور میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا ہی افتتاح کرے گی،

اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ کی توسیع کے منصوبے پر امپورٹڈ حکومت اپنی تختی چسپاں کرنے کو بیتاب ہے،اس منصوبے کا معاہدہ دو ماہ پہلے فائنل ہو چکا تھا،مراد سعیدسینیٹ میں اس منصوبے کے افتتاح کا باضابطہ اعلان بھی کرچکاتھا۔