بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ ؛علی محمد خان کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست ،پولیس نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پولیس کو وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔

ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ علی محمد خان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،اسلام آباد پولیس نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ مقدمات کی تفصیلات لے کر عدالت کو آگاہ کریں ،عدالت نے پولیس کو وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔