لندن: لانگ روم میں شائقین کی عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کرکٹرز سے تکرار ہوگئی۔
لارڈز ٹیسٹ میں اختتامی دن لنچ کے لیے لانگ روم سے واپس جاتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ شائقین کی ہوٹنگ کا نشانہ بن گئے، اس دوران انھیں ایم سی سی ممبران سے الجھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
موقع پر موجود میزبان عملے نے صورتحال کو زیادہ خراب ہونے سے بچاتے ہوئے مہمان کرکٹرز کو فوری طور پر ڈریسنگ روم پہنچنے کا راستہ فراہم کردیا۔
🏏🇦🇺 Usman Khawaja got an earful from the Long Room as Australia headed for lunch…#TheAshes | #ENGvsAUS pic.twitter.com/TqSsyPrRBI
— The Sportsman (@TheSportsman) July 2, 2023
آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ نے ایم سی سی سے شائقین کے رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Usman Khawaja condemns 'disrespectful' behaviour from MCC members, after Australia's players faced abusive comments in the Lord's Long Room at lunch on Day 5https://t.co/6pYZfK3lpv | #Ashes pic.twitter.com/9mO2PZAhmf
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 2, 2023









