بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد؛ چیئرمین تحریک انصاف کی سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد(ممتازنیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیشن عدالت کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست کر دی،چیف کمشنر اسلام آباد کو سیشن عدالت ایک دن کیلئے منتقل کرنے کی درخواست دی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے چیف کمشنر کو درخواست دی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ اسلام آباد کچہری تاحال نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل نہیں ہو سکی، ایف ایٹ کچہری میں سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت منتقل کی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی 10مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی ۔