بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

”اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 روپے تک آ گیاہے “اسحاق ڈار کا دعویٰ

اسلام آباد (ممتازنیوز )آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات پاکستانی معیشت پر ڈالر کی گرتی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں دکھائی دینے لگے ہیں تاہم اسحاق ڈار نے دعویٰ کیاہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 سے 272 روپے تک آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی 38 فیصد پر تھی ، ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 270 سے 272 روپے پر آ گئی ہے ۔