بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرینگر، یاسین ملک کی والدہ کو مالی مشکلات کا سامنا ، بینک حکام نے قرض دینے سے انکار کردیا

سرینگر/راولاکوٹ(اصف اشرف) جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی والدہ کو بینک نے قرض دینے انکار کر دیا ۔ گزشتہ روز یاسین ملک کی والدہ سری نگر کے ایک مقامی بینک گئیں ۔جہاںانہیں نجی ضرورت کے تحت قرض لینا تھا مگر بینک حکام نے قرض دینے سے صاف انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بینک حکام نے کہاہے کہ وہ پنشن لے رہی ہیں پنشن لینے والے کو قرض نہیں دیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل چندی گڑھ میں یاسین ملک کی والدہ کا آپریشن ہوا جس پر سات لاکھ روپے کے اخراجات آئے جس میں اڑھائی لاکھ روپیہ لیبریشن فرنٹ کی طرف سے بھیجا گیا جبکہ باقی رقم کا انتظام یاسین ملک کے رشتہ دار وں اور محلہ دار وں نے کیا۔ یاسین ملک کی والدہ کی ماہانہ چودہ ہزار روپیہ پنشن ہے جبکہ گھر کا ماہانہ خرچ چالیس ہزار روپیہ ہے۔ذرائع کے مطابق یاسین ملک کی والدہ کو قرض نہ دینے کی اصل وجہ بھارتی حکومت ہے ۔ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے بینک حکام کو احکامات موصول جاری کئے ہیں۔