بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ فواد چودھری کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے حتمی دلائل طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی  الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے 6جولائی کو حتمی دلائل طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ایک ہی الزام پر 2الگ الک فورم پر کارروائی ہو سکتی ہے ؟

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی رکھنے لیکن حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے ،عدالت نے الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی ۔