بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف عدالتی فیصلہ یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔اس فیصلے سے صا ف واضح ہو تاہے کہ وزیراعلیٰ اور پارٹی کیخلاف ایک منظم سازش رچائی گئی ہے۔سماعت ڈے کو بائی ڈے رکھناتعصب سے خالی نہیںتھا۔کورٹ کیس کو چلانے کے لیے ٹائم ہی نہیں دیا گیا۔ایک مائن سیٹ بنایا گیا تھا کہ ہر صورت وزیراعلیٰ کو ہٹایا جائے۔اس لیے کہ سی ایمُ جی بی کے حقوق پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا نہ کسی کے سامنے جھکا نہ بکا۔جس کی سزا دی گئی۔ پارٹی خالد خورشید کے ساتھ ہر وقت کھڑی رہے گی۔ وقت آنے پر گلگت بلتستان کی عوام کو تمام حقائق کا پتہ چل جائے گا ۔