کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1929 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت2200 روپے کمی کے بعد 205000 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قدر 1887 روپے کم ہو کر 175754 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2500 روپے اور 2143.34 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 8800 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی تھی۔
سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے سستا








