بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوینئر رانا مقبول احمد نے کی۔

اجلاس میں پشاور ہا ئیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس انور کی بھی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری سے عدالت عظمیٰ میں ججز کی مجموعی تعداد 16ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں۔ جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت ایک خاتون جج جسٹس عائشہ ملک تعینات ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں خواتین جج کی تعداد 2 ہوجائے گی۔