لاہور: ذکا اشرف اور سلمان نصیر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں9 سے16 جولائی تک منعقد ہوگا۔
ذکا اشرف پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں۔ سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی ہے۔
ذکا اشرف اور سلمان نصیر آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے








